• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرافی تھام کر احساس ہوا اس بار ہم چیمپئن بنیں گے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کے دورے اور ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے دیوانوں کا شہر ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی کو انتظامیہ نے 2025ء میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، میچز کےلیے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء کے بعد 2025 ءمیں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، کرکٹ کے میگا ایونٹ کےلیے ہر طرح کی سہولت دیں گے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر کراچی کو سجایا جائے گا، گزشتہ دنوں ٹرافی کو کے ایم سی کے ہیڈ آفس لایا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کو تھام کریہ احساس ہوا تھا کہ اس مرتبہ ہم جیتیں گے۔

قومی خبریں سے مزید