• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا بڑا اقدام، 2 کروڑ مالیت کی امدادی اشیاء و ادویات پارا چنار روانہ کردی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پارا چنار کے عوام کےلیے 2 کروڑ مالیت کی امدادی اشیاء روانہ کردی گئیں۔

اس ضمن میں گورنر سندھ کی جانب سے امدادی سامان ایک فلاحی ادارے کے سربراہ ہیلی کاپٹر میں لے کر پارا چنار روانہ ہوئے۔

امدادی سامان میں پارا چنار کےلیے ادویات، سرجیکل آئٹمز اور بچوں کےلیے دودھ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیاء بھی پارا چنار کے عوام کےلیے کراچی سے روانہ کردی گئیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید