• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کی خدمت کرتے رہیں گے، صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری - فوٹو: پی آئی ڈی
صدر مملکت آصف علی زرداری - فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

 سکھر میں ضیاء الدین یونیورسٹی کے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ اس یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کا خرچہ سندھ حکومت اٹھائے گی۔ سکھر میں عوام کی بھرپور خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت نے اس موقع پر روہڑی کینال کو پکا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے پڑھیں گے تو ان شااللّٰہ بہتری ہوگی۔ حیدرآباد میں بھی ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے۔ حیدرآباد میں اپنی ذاتی زمین دی ہے کہ وہاں یونیورسٹی بنائیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان ضیاء الدین کیمپس کا اعلان کریں، میں نے کہا کہ بسم اللّٰہ لیکن خرچہ آپ دیں گے۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ بھٹو صاحب کی روایت ہے کہ انسان ذات کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ہم دوستوں کو بھی کہتے ہیں کہ عام عوام کی خدمت کرتے رہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں، سندھ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید