• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبسولوٹلی ناٹ والے اب امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ والے اب امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

قصور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مذاکرات کے حق میں ہوں، لیکن جرم اور سیاست میں فرق کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی جیسے ناقابلِ معافی جرائم کو مذاکرات کی آڑ میں چھپایا نہیں جاسکتا۔ فوجی تنصیبات جلانے والوں کو مذاکرات کا حق نہیں۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملے کرنے والوں کو رعایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید