معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، سماجی رابطوں کے ذریعے اپنا پیغام عام کریں، سوشل میڈیا کے درجہ اول کی سطح پر کام کرنا ہوگا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میرے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اللّٰہ کی طرف بلاؤ، لیکن احسن طریقے سے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلمان کو دین کی بھلائی کا کام کرنا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ عاجزی کے ساتھ دعوت دین دیں، اللّٰہ جب جسے چاہے ہدایت دے سکتے ہیں، عوامی جلسے میں بہت زیادہ لوگوں سے مخاطب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دعوتی انداز میں انفرادیت لے کر آنی چاہیے، زیادہ پُراثر دعوت زیادہ متاثر کُن ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ آئندہ جامعۃ الرشید کا دورہ کروں گا۔