کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم خشک جبکہ خضدار ، بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو ئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26، گوادر35، قلات24، تربت39 ،سبی36اور نوکنڈی میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج جمعرات کو خضدار بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کاامکان ہے۔