• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔ 

تاریخ کے بدترین طوفان کے سبب تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

72 لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنےکی وارننگ جاری کردی گئی۔ فلوریڈا میں دو ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹمپا بے اور جنوبی حصےکے شدیدخطرات سے دوچار ہونے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے طوفان ہیلین فلوریڈا سےٹکرایا تھا جس سےجنوبی ریاستوں میں تقریباً 250 اموات ہوئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید