• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سعودی عرب نے زرِ مبادلہ کی مد میں قابلِ ذکر مدد کی: اسحاق ڈار


نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب نے زرِ مبادلہ کی مد میں قابل ذکر مدد کی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کا دورۂ پاکستان باہمی شراکت داری کا عکاس ہے، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ وقت پر ایک دوسرے کے کام آئے۔

 اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب ہم مدینہ منورہ سے واپس آئے  تو مجھے شہزادہ سلمان کا دعوت نامہ ملا، کاروباری معاملات وہیں طے ہوئے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ہم کان کنی، زراعت، آئی ٹی اور سیکیورٹی میں کافی گنجائش رکھتے ہیں، سعودی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی توجہ صرف معیشت پر ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہم کئی ایسے اداروں کی نج کاری کر رہے ہیں جن کی ریاست کو اسٹریٹجک ضرورت نہیں، ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔

قومی خبریں سے مزید