محکمہ داخلہ پنجاب نے آج سے صوبے کے 8 شہروں میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 12 اکتوبر تک رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں نافذ کی گئی ہے۔
ان شہروں میں سیاسی اجتماع، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔