• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے گرفتار 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو سیکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے گرفتار دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔

واضح رہے کہ 14جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید