وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی گئی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں، کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہیجان کی کیفیت جو پیدا کر رکھی تھی وہ کم از کم ختم ہو گئی ہے۔
وزیرِ قانون نے بتایا کہ ترامیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی منتقلی کیسے ہو گی، یہ چیزیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بھی مولانا فضل الرحمٰن سے کہا ہے کہ وہ اپنی تجاویز شیئر کریں۔