اسرائیلی فوج کی غزہ میں کلینک پر بمباری سے نومولود سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلینک میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں ایک گھر میں اسرائیلی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، مغازی پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے گروپ پر ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں مسلسل ساتویں روز اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں اسرائیلی فوج کی گھروں پر شیلنگ سے متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے۔