صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں صدر بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور پیپلز کونسل کے چیئرمین قربان علی بردی سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ صدر آصف زرداری نے ترکمانستان کے صدر اور قومی رہنما کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔