پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی ترجیحات سامنے رکھتے ہیں، انکے پاس اپنی ترجیحات رکھنے کا حق ہے۔
پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آئینی عدالتیں قائم ہونی چاہئیں، صوبوں میں بھی ہونی چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ جے یو آئی کی ترجیحات پر بھی ہم سوچ سکتے ہیں، ہم نے کسی کے لیے دروازہ بند نہیں کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ نمبرز ہم پورے کرلیں گے، میرے خیال میں جے یو آئی بھی جانتی ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اقتدار آنی جانی چیز ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہماری پوزیشن آپ دیکھ لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری سوچ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گی۔