• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوا کا کم دباؤ شدید ہو کر کراچی سے 900 کلو میٹر دور

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے وسطی بحیرۂ عرب میں موجود اور کراچی کے جنوب میں 900 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کل تک ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر کے ڈپریشن بن سکتا ہے، اس سسٹم سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سسٹم کے زیرِ اثر آج رات سے 14 اکتوبر تک تھر پارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ سسٹم عمر کوٹ، بدین اور سجاول کے اضلاع میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

کراچی میں موسم آئندہ 2 سے 3 دن شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران دن میں درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

آج بھی کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، البتہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بحیرۂ عرب میں بننے والے طوفان کا نام کیا ہو گا؟

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، سمندری طوفان بننے پر رخ عمان اور یمن کی جانب رہنے کا امکان ہے۔

مہیش پلاوات نے کہا ہے کہ سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے، 14 یا 15 اکتوبر سے سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے پر اس کا نام ’دانہ‘ DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطر کی جانب سے تجویز کردہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید