جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جے یو آئی نہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، نہ حکومت کے ساتھ، 150 کے قریب آئینی مقدمات کےلیے نئی عدالت کی تشکیل عجیب بات ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی مقدمات کے حل کےلیے خصوصی بینچ بنایا جانا چاہیے، جے یو آئی ایف نے اپنا مسودہ شیئر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی فردِ واحد کے لیے ترمیم نہیں چاہتی ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ جس طرح چیف جسٹس کی تعیناتی ماضی میں ہوتی رہی اسی طرح ہوتی رہے۔