وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق پلاننگ کر رہی ہے۔
قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو جدید بنایا جا رہا ہے۔