کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے دو فائرٹینڈر روانہ کردیے گئے ہیں۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے چھٹے فلور پر قائم دفتر میں لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو (بارہویں جماعت) کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں پوزیشنز نجی کالجز نے حاصل کی سرکاری کالجز پوزیشن لینے سے محروم رہے۔
قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سانحۂ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ نے اساتذہ کی تقرریوں سے متعلق سرکاری جامعات کو خط لکھا دیا۔
فیصل آباد میں گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے اسٹینوگرافر کو کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کے ذمے دار وہ لوگ ہوں گے جو اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم توڑ کر آئیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس کے خطوط پر وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں ہوم ڈیلیوری رائیڈرز کے ذریعے دہشت گردی کے خطرہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کو بشریٰ بی بی کے بیان کی خود تردید کرنی چاہیے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم، مینڈیٹ چوری کے خلاف اور بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔