• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن نہ رک سکی، ایف آئی اے افسران بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے مل گئے


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مل گئے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنے کےلیے تعینات کیے گئے ایف آئی اے افسران ڈسکوز سے مل گئے اور کرپشن نہ رک سکی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن ایف آئی اے افسروں کی ملی بھگت سے ہونے لگی ہے۔

وزارت داخلہ نے اس معاملے میں پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے کے افسران کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعیناتی کے مطلوبہ فوائد نہیں مل سکے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن کی تحقیقات کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید