بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی میت کو قبرستان لے جاتے ہوئے بارش بھی برستی رہی۔
بابا صدیق کو گزشتہ روز ان کے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
تاہم آج انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی میت کو جب آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا تھا تو اس دوران مسلسل بارش برستی رہی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق سابق وزیر اور اجیت پوار گروپ کے لیڈر ہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وہ کانگریس کو شکست دے کر این سی پی میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی باندرہ مشرقی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔
بابا ضیاء الدین صدیق معروف بھارتی سیاست دان ہیں، انہوں نے 1999 میں باندرہ ویسٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی اور 2004 اور 2009 کے انتخابات میں کامیابی کے ساتھ اپنی سیٹ برقرار رکھی۔ تاہم وہ 2014 میں بی جے پی کے اشیش شیلار سے ہار گئے تھے اور 2019 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔
واضح رہے کہ بابا صدیق بالی ووڈ اسٹارز سمیت اہم شخصیات کے کیلئے افطار پارٹیز کے حوالے سے بھی مقبول تھے۔ افطار پارٹی میں کنگ شاہ رُخ خان، سلمان خان اور دیگر فنکار باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔