سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد میں این اے 97 میں علاقہ مکینوں سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ن لیگ کے ممبرانِ اسمبلی کئی دہائیوں میں این اے 97 کی حالت زار نہیں بدل سکے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاوشوں سے مرید والا انٹر چینج کی منظوری کے بعد ن لیگی ممبران تختی لگانے کے لیے سرگرم ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں ماموں کانجن اور این اے 97 کا دیرینہ مطالبہ ان کے سامنے رکھا ہے۔