سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کسان کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 97 میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز کرے۔
ہمایوں اختر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقے میں صاف پانی، سیوریج، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں ناپید ہیں۔