• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا

پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔ کوئٹہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 33 ہو گئی۔

یہ اس سال کوئٹہ میں پولیو کا تیسرا اور بلوچستان میں سترہواں کیس ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10، خیبر پختونخوا سے 4 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

صحت سے مزید