کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئرپورٹ سنگل پر 6 اکتوبر کی شب خود کش حملے میں زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایچ او صدر عمران زیدی کے مطابق جاں بحق ہونے والا 51 سالہ محمد نعیم جناح اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں زیرعلاج تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ نعیم پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کا اہلکار تھا۔متوفی ناظم آباد کا رہائشی تھا۔یادرہے کہ ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 4ہوگئی ہے جس میں 2چینی باشندے بھی شامل ہیں۔