• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج تھیٹر پلے ’چتورائی‘ پیش ہو گا

فوٹو بشکریہ آرٹس کونسل آف پاکستان
فوٹو بشکریہ آرٹس کونسل آف پاکستان

کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان  کے اشتراک سے’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ جاری ہے۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ میں آج رات 8 بجے تھیٹر پلے ’چتورائی‘ اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔

اس تھیٹر پلے کی کہانی 2 خواتین کے درمیان حکمت اور چالاکی کی جنگ پر مبنی ہے۔

اس 38 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آئے ہیں۔

یاد رہے کہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ آرٹس کونسل آف پاکستان میں 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید