• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج تھیٹر پلے ’ہیملیٹ کی خود کلامی‘ حاضرین کی توجہ کا مرکز ہو گا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے عالمی ثقافتی میلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے۔

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آج 19 ویں روز تھیٹر پلے ’ہیملیٹ کی خود کلامی‘ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

آج شب 8 بجے پیش ہونے والے تھیٹر پلے کے ڈائریکٹر، مصنف اور اداکار پیر زادہ سلمان ہیں۔

آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 12 ڈانس گروپس نے عمدہ پرفارمنس کی، ہر رقص اپنی مثال آپ رہا جس میں ثقافت کی جھلکیاں اور تہذیب کا جشن دکھایا گیا۔

38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے 18 ویں دن پاکستانی ثقافت کے دلکش اور منفرد زاویوں کا اظہار کرتے ہوئے فرخ دربار کے گروپ نے سندھ دھرتی کے رہن سہن اور شب و روز کو رقص میں ڈھالا۔

خٹک ڈانس نے دلوں میں سرور کی کیفیت طاری کی، پنجاب کا بھنگڑا اور بلوچستان کا لیوا ایک اسٹیج پر پرفارم کیے گئے۔

بعد ازاں سبز پرچم کے سائے تلے تمام صوبوں کے عوام نے اتحاد کی مضبوط دیوار بنائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید