• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: طالبات کو مبینہ ہراساں کرنے پر مختلف شہروں میں طلبہ کا احتجاج


پنجاب کے مختلف شہروں میں طالبات کو مبینہ ہراساں کرنے پر طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

طلبہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا اور انہوں نے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔

پلے کارڈ پر ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘ کے الفاظ درج ہے۔

احتجاج کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور نجی کالج کے سابق طالب علم بھی شامل ہیں۔ 

اس موقع پر چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ادھر جہانیاں اور ملتان میں بھی طلبہ نے احتجاجی جلوس نکالے۔

ملتان میں بوسن روڈ پر کالج کے طلبہ نے کالج میں توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب ظفروال میں طلبہ نے چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید