• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کیلئے خود اعتمادی کی علامت ہے: ایاز صادق

اسپیکرقومی اسمبلی  ایاز صادق ــــ فائل فوٹو
اسپیکرقومی اسمبلی  ایاز صادق ــــ فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے خود انحصاری اور خود اعتمادی کی علامت ہے۔

ایاز صادق نے سفید چھڑی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی ہمت اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصّہ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سفید چھڑی والوں کی فلاح و بہبود ہماری اجتماعی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ’وائٹ کین سیفٹی ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔

امریکا میں 1964ء سے ہر سال 15 اکتوبر کو ’وائٹ کین سیفٹی ڈے‘ منایا جاتا ہے جس کا مقصد بصارت سے محروم افراد کی کامیابیوں کو سراہنا اور انہیں ہمت و بلند حوصلے پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید