• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو، بیرسٹر محمد علی سیف
فائل فوٹو، بیرسٹر محمد علی سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی کےخلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید