وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بہتر طرزِ حکمرانی سے ہی عوام کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور مشیران بے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ گُڈ گورننس پہلی ترجیح ہے اور عوامی مشکلات حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید طبی ادارے قائم کریں گے، بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام صوبے کی تاریخ کا مثالی تعلیمی پروگرام ہے۔