• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز کا ایک سال پہلے اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک سال پہلے ہی ایشیز سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ سیزن 26-2025ء میں کرکٹ آسٹریلیا ایشیز سیریز کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ میں 21 نومبر 2025ء کو کھیلا جائے گا۔

برسبین میں دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر 2025ء سے شروع ہو گا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن جبکہ نیو ایئر ٹیسٹ 3 جنوری 2026ء سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید