• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار اتل پرچورے کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے

اتل پرچورے ----فائل فوٹو
اتل پرچورے ----فائل فوٹو

بھارت کے مشہورِ زمانہ کامیڈی شو دی کپل شرما شو سے توجہ کا مرکز بننے والے مزاحیہ اداکار اتل پرچورے کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اتل پرچورے طویل عرصے سے کینسر کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے تاہم 57 سال کی عمر میں پیر 14 اکتوبر کو چل بسے۔

آنجہانی اداکار نے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیٹر میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی، تاہم انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کر کے بھی شہرت حاصل کی۔

وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے، انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاؤلہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتل پرچورے کے سوگواران میں ان کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی شامل ہیں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید