محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو عدالت تحقیقات کےلیے خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ نے خط میں کہا کہ واقعے کے اصل حقائق اور ذمے داروں کے تعین کےلیے عدالتی تحقیقات ضروری ہوگئی ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو خط وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی ہدایت پر لکھا ہے۔
خط میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں حاضر سروس ہائی کورٹ ججز سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو میرپور خاص کے علاقے سندھڑی میں قتل کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس معاملے میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا۔