• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا


جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر شاہنواز کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا۔

میرپور خاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا۔

پولیس سرجن کے مطابق قبر سے 13 نمونے لیے گئے ہیں ،10 نمونے کیمیکل اور 3 نمونے ڈی این اے لیبارٹری بھیجے جائیں گے، رپورٹ 1 ماہ میں آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لواحقین نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل سے قبل ان پر شدید تشدد کا شبہ ظاہر کیا تھا، 18 ستمبر کو سندھڑی میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔

اس سے ایک دن قبل ہی ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف مقامی خطیب کی مدعیت میں توہین مذہب کی ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید