ریلوے حکام نے کہا ہے کہ موہنجو دڑو ٹرین اب روہڑی سے کراچی تک چلے گی۔
لاڑکانہ سے ریلوے حکام کے مطابق موہنجو دڑو ٹرین روہڑی اور کوٹری کے درمیان چلتی تھی، اب یہ ٹرین کراچی سے براستہ دادو، لاڑکانہ اور روہڑی کے درمیان چلے گی۔
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔
بھارت نے مزید جھڑپوں کے بعد اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کر دیئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
بھارت نے گزشتہ رات بھی پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے مختلف شہروں پر حملوں کی جھوٹی خبریں چلائیں۔
شہزاد اقبال نے اپنی گفتگو میں امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ پڑھ کر بھی سنائی ہے، جس میں پاک فضائیہ کی کامیابی اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا ذکر کیا گیا ہے۔
بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔
9 مئی کی (گزشتہ) شب بھارتی گولہ باری سے میر پور ڈویژن میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔
ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایل او سی سے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
نائب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جاپانی ہم منصب ایوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔