• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں ڈومیسائل کے اجراء کا نیا سسٹم متعارف

مردان(نمائندہ جنگ)مردان میں ڈومیسائل کے اجراء کا نیا سسٹم متعارف کرادیاگیا،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ڈاک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے نئے نظام کا باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا کی ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی نے کیا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں اس سلسلے میں پیر کے  روز ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ با ر کے صدر امیر حسین خان، تحصیل بار تحت بھائی کے صدر قمر زمان خان ، مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ ،سمال چیمبر کے صدر احسان باچہ ، نائب صدر حاجی رحمت گل اور دیگر عہدیداروں نےپریس کلب کے صدرحاجی محمد شفیع ،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے تقریب سے  ممبرقومی اسمبلی علی محمد خان ، صوبائی اسمبلی کے رکن اور چیئرمین ڈیڈک افتخار علی مشوانی ، کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ، پوسٹ ماسٹر جنرل ارشد خان اور ایپکا کے سجاد احمد یوسفزئی نے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسائل کے نئے فارم تمام ویلج اور نیبرہڈکونسلوں کے ساتھ ساتھ پٹوارخانوں ، تحصیل دفاتر اور ڈاکخانوں میں 20 روپے کی ادائیگی پر دستیاب ہوں گے جن کو پر کر کے مقامی پٹواری یا ویلج نیبر ہڈ کونسل کے سیکرٹری یا اپنے تھانے کے ایس ایچ او سے تصدیق کے بعد محکمہ ڈاک کے مخصوص لفافے میں بذریعہ ڈاک ڈی سی آفس ارسال کیے جائیں گے جہاں سے فارم مکمل ہونے کی صورت میں شہری سات دن کےا ندر بذریعہ ڈاک ہی مخصوص لفافے میں اپنا بنا ہوا ڈومیسائل گھر بیٹھے حاصل کر سکے گا ۔
تازہ ترین