• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آپریشنل وجوہات کے سبب 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہیں۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دبئی سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 منسوخ کر دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی۔ 

بحرین سے پشاور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں جی ایف 786 اور 787 منسوخ کر دی گئیں۔

ابوظبی، جدہ، استنبول اور دمام سے اسلام آباد کی پروازیں 1 سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ کی پروازیں بھی 1 سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 613 تین گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہو گی۔

استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں اور کراچی سے دمشق کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ جدہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کی آمد میں 1 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی۔

کویت سٹی اور استنبول سے لاہور کی پروازیں 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں اور لاہور سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 پونے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید