انٹر بینک میں آج کاروبارکے آغاز میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 361پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 844 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔