جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری ہے۔
یونیورسٹی میں طلبہ نے جزوی طور پر کلاسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اور ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔
تمام شعبہ جات و کینٹین بھی جزوی طور پر بند ہیں اور احتجاج کے باعث آج جامعہ کراچی کے پوائنٹس بھی نہیں چلے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ احتجاج فیسوں میں اضافے، پوائنٹس اور دیگر سہولتوں کے فقدان پر کیا جا رہا ہے۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ لیٹ فیس میں 50 فیصد اضافہ اور امتحانی فیس ختم کی جائے۔