• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا یہ ورات کوہلی کھیل رہا ہے؟

میری بیوی نے پوچھا۔

میں ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا۔

نہیں، یہ کوئی اور بیٹسمین ہے،

میں نے بتایا،

یہ ٹی ٹوینٹی میچ ہے اور کوہلی ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہے۔

کیا مطلب،

بیوی نے حیرت سے کہا۔

مطلب یہ کہ کوہلی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلتا رہے گا،

ٹی ٹوینٹی نہیں کھیلے گا۔

میں نے وضاحت کی۔

بیوی نے سر ہلایا، جیسے بات سمجھ گئی ہو۔

پھر اس نے اعلان کیا،

کل سے میں صرف دوپہر اور رات کا کھانا بناوں گی۔

ناشتے سے ریٹائر ہورہی ہوں۔

تازہ ترین