• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری سے گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے اویس کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکے مطابق کارروائی لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کی گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اویس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اسمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

قومی خبریں سے مزید