• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں رینجرز مقابلہ، گینگ وار کارندہ ہلاک

Rangers Operation In Lyari Gangster Killed
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ مارا گیا۔ ڈیفنس اور کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری سنگولین میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ملزم مارا گیا جس کی شناخت یونس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

لیاری ہی کے علاقے بغدادی میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں واقع ہوٹلوٕں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہیں تھانے منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین