ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں آئی آئی چندریگر روڈ اور ڈی ایچ اے خیابانِ سحر میں کی گئیں، ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت کے ثبوت برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے 13600 امریکی ڈالر، 23980 یو اے ای درہم، 420 برطانوی پاؤنڈ برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان سے 480 یورو، 300 ترک لیرا اور 300 تھائی بھات بھی برآمد کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان ملکی و غیر ملکی کرنسی سے متعلق ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔