کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔
کراچی میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے جبکہ جلسے اور ریلیاں منعقد نہیں کی جا سکیں گی۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 18 اور 19 اکتوبر تک عائد رہے گی۔
کراچی میں اس سے قبل 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔