• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحیٰی سنوار سمیت تمام شہداء کی عظیم قربانیوں سے القدس آزاد ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن--- فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن--- فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں سے القدس آزاد ہو گا۔

انہوں نے لاہور سے حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار کی شہادت پر بیان جاری کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست یاد رکھیں کہ شہادتوں کا سفر اہلِ غزہ کو منزل سے قریب تر کر رہا ہے، یحییٰ سنوار سمیت تمام شہداء کی عظیم قربانیوں سے القدس آزاد ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید