وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی معیار کے مطابق نئے پرائس کنٹرول میکنزم کی منظوری دے دی۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کے لیے نئے ادارے کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا۔
دورانِ اجلاس گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار، دستیابی اور دیگر امور کے تحت نرخ مقرر کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ہر شہر میں ٹماٹر، پیاز اور دیگر اجناس کے لیے مقامی کاشت بڑھانے پر زور دیا گیا۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کے نرخ کے اُتار چڑھاؤ اور مارکیٹ ڈائنامکس پر کڑی نظر رکھی جائے، کاشت کار اور عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایم یو میں قابلیت کے مطابق صرف اور صرف میرٹ پر آفسر تعینات کیے جائیں۔