ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے معاملے پر نوٹس لیں۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈل جیتنا خواب ہے، چاہے پاور لفٹنگ میں ہو یا ویٹ لفٹنگ میں۔
نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ اگلا ہدف دسمبر میں ہونے والی ایشین کلاسک چیمپئن شپ ہے، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاور لفٹنگ کو اسپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے حال ہی میں کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔