• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں چھا گئے، 7 گولڈ میڈلز جیت لیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں چھا گئے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی لفٹر نے مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈلز سمیت 8 تمغے جیت لیے۔

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں کلاسک کے بعد ایکویپڈ کلاس میں بھی چار گولڈ میڈلز جیت لیے۔

جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں ہونے والی چیمپئنز شپ کے ایکویپڈ کلاس میں نوح بٹ نے 120 پلس ویٹ کیٹیگری میں شاندار آغاز کیا۔ اسکواٹ کے مقابلے نوح بٹ نے 340 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

 اس کے بعد بینچ پریس میں بھی نوح نے کمال دکھایا اور 210 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور طلائی تمغہ جیتا۔ ڈیڈ لفٹ میں بھی ان کی کارکردگی لاجواب رہی، 300 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

مجموعی طور پر نوح بٹ نے 850 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ چیمپئن شپ کا ایکویپڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ اس سے قبل نوح بٹ نے کلاسک کلاس میں بھی 3 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید