• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا: سلیم خان کا بشنوئی کمیونٹی کو کرارا جواب

سلیم خان اور سلمان خان—فائل فوٹو
سلیم خان اور سلمان خان—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی جانی دشمن بشنوئی کمیونٹی کو معافی کے مطالبے پر ان کے والد سلیم خان نے کرار جواب دے دیا۔

سلیم خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں ہرن تو کیا انہوں نے کبھی لال بیگ تک نہیں مارا۔

اُنہوں نے کہا کہ سلمان کو جانوروں سے بہت پیار ہے انہوں نے ایک کتا پالا ہوا تھا، جب تک وہ زندہ تھا، اس کا بہت خیال رکھا جب وہ بیمار ہونے کے بعد مر گیا تو سلمان خان بہت روئے۔

سلیم خان نے کہا کہ سلمان مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، انہوں نے ہرن کو نہیں مارا، وہ کبھی کسی جانور کو نہیں مار سکتے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان نے ہرن کو مارا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگیں، معافی مانگنے کا مطلب تو یہ ہوا کہ سلمان یہ تسلیم کر لیں کہ انہوں نے ہرن کو مارا ہے۔

واضح رہے کہ بشنوئی کمیونٹی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے اداکار سلمان خان سے مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے کہا ہے کہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان کو جودھ پور میں بشنوئی برادری کے مندر جا کر معافی مانگنی ہو گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید