• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی: جسٹس طارق محمود جہانگیری

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اس کے فیصلوں سے نظر آئے گی۔

ایسوی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیرِ اہتمام لندن میں ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، انصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، سپریم کورٹ اپنی خود مختاری کے لیے کھڑی ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کہنا ہے کہ وکلاء کی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا جلد انصاف کی فراہمی سے تعلق نہیں، اس کا مقصد کچھ اور ہے۔

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

شاہد جمیل نے کہا کہ نئی آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ ہو گا، کاش اسی طرح جلد انصاف کی فراہمی کے لیے بھی یہ مل کر بیٹھیں۔

کانفرنس میں جج محمد طاہر سمیت پاکستان سے آئے وکلاء ایسوی ایشن کے ارکان بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید